ٓچنیوٹ ، بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں بارہ سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی

اتوار 19 ستمبر 2021 18:30

غ*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) ضلع چنیوٹ کے بھوانہ سرکل میں سات سالہ اقصیٰ بی بی قتل زیادتی واقعہ کی دھول نہیں بیٹھی تھی کہ بدفعلی کا بڑا خوفناک واقعہ سامنے آ گیا، بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں بارہ سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی سترہ افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا موضع سلیمان میں باسط نواز کا والد دو سال قبل فوت ہو چکا ہے اور وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے گزشتہ شام تقریباً بوقت سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر اک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی، بتایا گیا ہے کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاشرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے تا حال پولیس درندہ صفت گروہ میں سے،، کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع نے وزیر اعلی پنجاب، آ ئی جی پولیس پنجاب، آ ر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او چنیوٹ سے درندہ صفت گروہ کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہی.

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں