ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاتحصیل بھوانہ میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:03

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ  کاتحصیل بھوانہ میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید محمدمسعود نعمان نے تحصیل بھوانہ میں محکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسین لگانے والی موبائل ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر خرم شہزاد بھٹی، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر،ڈپٹی ڈی او ہیلتھ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بھوانہ تحصیل کے علاقوں موضع درہٹہ کھرلاں، رنگ علی شاہ، مہرن باقر اور اڈہ شیخن کے علاقہ میں گئے اورمحکمہ ہیلتھ کی کورونا ویکسینیشن موبائل ٹیموں کی ورکنگ اور لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے وہاں موجود علاقہ کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حفاظتی ویکسین بارے آگاہی دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کورونا ویکسین لگانے کیلئے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ورکنگ کر رہی ہیں اور علاقہ کے نمبردار کی موجودگی میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں تاکہ جلد سے جلد ہر شخص کو ویکسینیٹ کر کے اسے کورونا وائرس سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف عوامی مقامات پر پر کورونا موبائل ویکسینیشن کیمپ کے ذریعے بھی شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں