چنیوٹ ،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین کی شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 22 نومبر 2021 17:50

چنیوٹ ۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ میڈم کوثر پروین نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے لوگوں کی درخواستیں سنیں،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے دادرسی یقینی بنانے اور مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن نے متلعقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی دادرسی کرکے رپورٹ مقررہ وقت میں پیش کی جائے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت کی کہ تھانہ جات کو مارک کی جانیوالی درخواستوں پر لوگوں سے فیڈ بیک لیا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے مظلوموں کی دادرسی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں