اسسٹنٹ کمشنرلالیاں وقار اکبر چیمہ کی ریونیو افسران سے ماہانہ میٹنگ

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء)اسسٹنٹ کمشنرلالیاں وقار اکبر چیمہ نے اپنے آفس میں ریونیو افسران سے ماہانہ میٹنگ کی ، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ریونیو کی مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے ، ریکوری اہداف مکمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا، ، میٹنگ میں تحصیلدار ونائب تحصیل دار ، پٹواری حضرات ، قانون گو کے علاوہ دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ  سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور روزانہ کا اہداف مقرر کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے انہیں آگاہ رکھیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں