چنیوٹ،ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

پیر 29 نومبر 2021 17:44

چنیوٹ۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخارکی ہدایت پردھند اور  سموگ کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے  ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ۔ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر،ٹریفک ایجوکیشن یوٹ چنیوٹ نے ڈرائیوروں کو آگاہی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی سے آگاہی دی گئی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈرائیوروں کو دھند،سموگ کے دوران ڈرائیونگ کیلئے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں۔ڈی ایس پی ٹریفک کی زیرقیادت سموگ سے بچائو کیلئے آگاہی واک کی گئی۔ٹرالیوں کے پیچھے ریفلکٹر سٹکر لگائے گئے ڈرائیوروں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں