چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخار کی کھلی کچہری

منگل 30 نومبر 2021 19:29

چنیوٹ۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخارنے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مظلوم کی مددگار،کسی کیساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بروقت انصاف کی فراہمی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔قانون کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں