ّپاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنابلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے، حسن مرتضیٰ

شیخ رشید پاکستانی سیاست میں مرحوم ہوچکے ان پر کیا بات کرنی، معیشت کی تباہی مہنگائیکا مساٹر مائنڈ عمران خان ہے ۵ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کرینگے انشاء اللہ حالات جلد بہتر ہونگے

ہفتہ 18 جون 2022 19:15

ّپاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنابلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے، حسن مرتضیٰ
ذ*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2022ء) سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہتر انداز میں سفارتکاری کا نتیجہ ہے، شیخ رشید پاکستانی سیاست میں مرحوم ہوچکے ان پر کیا بات کرنی، ملکی معیشت کی تباہی مہنگائی اور بیروزگاری کا مساٹر مائنڈ عمران خان ہے، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کرینگے انشاء اللہ حالات جلد بہتر ہونگے، چنیوٹ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کا کریڈٹ کیسے سابق حکومت کو جاتا ہی صحافی کے سوال پر حسن مرتضی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے نام نکلنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مرحوم کا زمانہ چلا گیا، اسکو جواب بھی دینا نہیں بنتا۔ عمران خان کی وجہ سے ملک آئسولیشن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے پی ٹی آئی حکومت کے معاہدوں کی سزا پوری قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار حاصل کرکے قوم کو روزگار،گھروں اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ دیا خان کی یہی پالیسیاں رہیں تو اللہ نہ کرے کوئی المیہ نہ ہو جائے۔

سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدوں سے انحراف کیا۔ عوامی مارچ کے پریشر میں پٹرول کی قیمت کم کی گئی۔مہنگائی کے جن کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے کنٹرول کررہے ہیں سید حسن مرتضیٰ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ آمد پر نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کو مبارکباد،،، کہا کہ چنیوٹ کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت پر عوامی نمائندوں نے صرف سیاست کی ہے شاہراہوں پر گرانٹس اور تعمیروں کے جعلی بورڈز لگائے گئے ہیں جبکہ عملی طور پر کام اب شروع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی ترقی خوشحالی اور عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی اپنے ضلع کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے فنڈز جلد فراہم کروانے کے لیے عملی اقدامات دیکھنے کو ملیں گے انہوں نے کہا کہ جلد پنڈی بھٹیاں روڈ کی تعمیر و مرمت پر کام شروع ہوجائے گا ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے صحافیوں نے ہمیشہ محبت دی ہے جسے کسی بھی صورت فراموش نہیں کر سکتا۔

سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کے ہمراہ سردار عامر محمود چودھری، رب نواز جپہ، سردار زادہ غلام عباس سید، حسن عباسی بھی تھے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کی ترقی خوشحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے دوستوں کی مشاورت اور تعاون قابل تحسین ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں