چنیوٹ پولیس کی جانب سے شب عاشور، 10محرم الحرام کی مجالس، جلوسوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل

پیر 8 اگست 2022 17:16

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) چنیوٹ پولیس کی جانب سے شب عاشور، 10محرم الحرام کی مجالس، جلوسوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل ضلع بھر میں 10محرم الحرام کو 92جلوس،61مجالس کا انعقاد ہوگا14جلوس کیٹیگری اے،20جلوس کیٹیگری بی،58جلوس کیٹیگری سی کے ہونگے۔6مجالس کیٹیگری اے،20مجالس کیٹیگری بی،35مجالس کیٹیگری سی کی ہونگی تمام مجالس، جلوسوں پر 15سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے,مجالس،جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں،ویڈیو ریکارڈنگ،سرویلنس وہیکلز سے مانیٹرنگ کی جائے گی دفتر میں قائم سمارٹ سٹی چنیوٹ،ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائے گی,حساس مجالس،جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی,ایلیٹ فورس، فالکن سکواڈ کی ٹیمیں گشت کریں گی,جلوسوں سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاروں سے بند رکھا جائے گاعام پبلک کیلئے متبادل راستوں کا انتظام کردیا گیا ہے,مجالس،جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کو مخصوص انٹری پوائنٹس،فور لیئر سیکیورٹی چیک پوائنٹس،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز اور فزیکل سرچ کے بعدشامل ہونے دیا جائے گاخواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جلوسوں کے فرنٹ،بیک پر فور لیئرز سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہیاہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح جوان,سنائپرتعینات کیے گئے ہیں۔ٹربل پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے,حساس مجالس،جلوسوں پر سکیف فولڈنگ،زگ زیگ بیرئرز،ہینگ اراؤنڈز،سیف پارکنگ,سویپنگ کو یقینی بنایاگیاہے,سیکیورٹی کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری،اینٹی رائٹ فورس الرٹ رہے گی,ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی کی گئی ہے کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا,،تمام وسائل بروئے کار لاکر ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں