چنیوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت اجلاس، عاشورہ محرم الحرام پر بہترین سیکورٹی انتظامات پر پولیس افسران و ملازمین کو شاباش ، انعامات سے نوازا

جمعرات 11 اگست 2022 20:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن کی زیرصدارت ڈی پی او دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں میں انچارج سیکیورٹی شہباز احمد اے ایس آئی،سیکیورٹی برانچ کے ملازمان،سیکیورٹی کانسٹبلان نے شرکت کی۔ڈی پی او نے محرم الحرام میں اچھے سیکیورٹی انتظامات پرایس ایچ او سٹی، انچارج سیکیورٹی و ملازمان کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں شدید موسمی حالات کے باوجود چنیوٹ پولیس کے افسران و جوانوں نے جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ۔ڈی پی او نے چنیوٹ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی جذبے،لگن سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔محرم الحرام میں امن وامان کے قیام میں چنیوٹ پولیس کیساتھ دیگر ضلع محکموں،امن کمیٹیوں،منتظمین،لائسنسداران،سول سوسائٹی،وولینٹئرز،چنیوٹ کے شہریوں کے تعاون پر چنیوٹ پولیس سب کی مشکور ہے۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ظفر اقبال، انچارچ سیکیورٹی شہباز احمد اے ایس آئی و دیگر ملازمان کو انعامات د یئے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں