چنیوٹ جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپورانداز اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2022 21:59

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپورانداز اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ ، سی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، سی اوز ایم سیز و دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے سبزہ زار میں ہو گی جہاں پرچم کشائی کی جائے گی، انہوں نے سی او ایجوکیشن کو بھی سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات سیمینارز منعقد کروانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ کروائیں اورسبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لگائی جائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور اس سلسلہ میں اپنے انتظامات کو مکمل کریں اور موسم کی مناسبت سے شجر کاری بھی کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں