یوم آزادی کے موقع پرچنیوٹ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل

جمعہ 12 اگست 2022 21:59

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) 14اگست یوم آزادی کے موقع پرچنیوٹ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔

پل دریائے چناب،پل دوست محمدلالی و دیگرمقامات پر چار سو سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس اور فالکن سکواڈ کی ٹیمیں شہر و گردو نواح میں گشت کریں گی۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں گشت کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گے۔ ریزو نفری پولیس لائن میں سٹینڈٹو ر ہے گی۔ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو اہم پوائنٹس پر اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

یوم آزادی پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دریائے چناب میں نہانے پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں پل دریائے چناب پرزیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دے کر سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں