جشن آزادی بھرپورانداز اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 اگست 2022 23:03

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا ہے کہ جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی بھرپورانداز اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ، یہ بات انہوں نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کے جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ ، سی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، سی اوز ایم سیز و دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 14اگست جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے سبزہ زار میں ہو گی جہاں پرچم کشائی کی جائے گی، انہوں نے سی او ایجوکیشن کو بھی سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات سیمینارز منعقد کروانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ کروائیں اورسبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لگائی جائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور اس سلسلہ میں اپنے انتظامات کو مکمل کریں اور موسم کی مناسبت سے شجر کاری بھی کروائیں ۔

\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں