ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں میں وطن عزیز کی 75 ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) نہایت جوش و خروش سے منایاجا رہا ہے

اتوار 14 اگست 2022 14:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی وطن عزیز کی 75 ویں یوم آزادی (ڈائمنڈ جوبلی) نہایت جوش و خروش سے منایاجا رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی میونسپل کارپوریشن چنیوٹ سے ہوا ،جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کمیٹی چنیوٹ میں منعقد ہوئی، تقریب پر چم کشا ئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹا ئر)ندیم ناصر اور ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر اسد الرحمن نے کی۔

رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس احمد چنیوٹی کے علاوہ ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے مارچ پاسٹ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ٹریفک رک گی۔اس کے بعد قومی پرچم کشائی کی گی۔ضلعی افسران سیاسی سماجی وکلا تاجر صحافیوں طلبا سمیت دیگر افراد کی۔اسی طرح تھصیل لالیاں اور بھوآنہ میں بھی یوم آذادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹا ئر)ندیم ناصر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اسکی حفاظت کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔بعدازاں تقریب میں شامل طلباء و طالبات میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں