چنیوٹ، تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے دومبینہ ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار

ہفتہ 27 مئی 2023 11:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) چنیوٹ تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے دومبینہ ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس ٹیم مماں موڑ علاقہ تھانہ لنگرانہ کے قریب گشت پر مامور تھی کہ واردات کی نیت سے موجود نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اس کے نتیجے میں پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے پر تلاش ملزمان کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تو 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پائے گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے ۔بعد ازاں ملزمان کی شناخت عارف ،ندیم اکرام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان ڈکیتی،راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ ملزمان کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے۔\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں