موٹر سائیکل ٹکرانے سے عورت سمیت دو افراد جاں بحق

پیر 27 فروری 2017 19:58

چنیوٹ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سرگودھا روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک عورت سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چناب نگر کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں جمیلہ بی بی زوجہ محمد علی قو م گجر سکنہ جڑانوالہ جبکہ ساٹھ سالہ نواز جاں بحق ہو گیا جبکہ اللہ رکھا شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں