ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس

پیر 27 فروری 2017 19:58

چنیوٹ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ڈی ایم او چنیوٹ ثمینیہ نیازی، سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی، اشرف علی ہرل، مہر عمر حیات سپرا ایس این اے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایم او چنیوٹ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ماہ جنور ی میں تمام انڈیکیٹرز و ٹارگٹ پورے کئے گئے ہیں تاہم سٹوڈنٹس ٹیچر حاضری میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ڈی سی چنیوٹ نے ہدایت کی کہ ایجوکیشن روڈ میپ کے ساتھ ساتھ انرولمنٹ و مردم شماری کی ذمہ داری کو بھی احسن طریقے سے سر انجام دیا جائے۔ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل بھی ایمانداری کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں