پنجاب کالج چشتیاں کے شہید طالب علم کی میٹرک امتحان میں نمایاں کامیابی

پیر 23 جولائی 2018 22:47

چشتیاں۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پنجاب کالج چشتیاں کے شہید طالب علم سعد الرحمن نے میٹرک امتحان میں 1076 نمبر لیکر تعلیمی بورڈ بہا ولپور میں پانچویں اور چشتیاں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ، سعد الرحمن میٹرک رزلٹ سے 20 روز قبل المناک حادثہ میں اپنے چھو ٹے بھائی منیب الرحمن (کلاس نہم ) کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے، پنجاب کالج چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر محمد عرفان خاں نے میڈ یا کو بتا یا کہ شہید طالب علم گو رنمنٹ پوسٹ گر یجوایٹ کالج چشتیاں کے پر وفیسر عبد الرحمن کے بیٹے اور کالج کے ذہین طالب علم تھے ، دریں اثناء شہید طالب علموں کی مغفر ت ، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں