محمد شہبا ز شریف کی دانش بوائز سکول راجن پور کے یتیم طالبعلم وسیم یسیٰن کو میٹرک امتحان میں 1091 نمبر لیکر ملک بھر میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبا رکبا د

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

چشتیاں۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کے غریب نا دار ، یتیم ، ذہین طلبا و طالبا ت کو بین الاقوامی معیار کی مفت تعلیم دینے کیلئے چاروں صوبوں کے پسما ندہ علاقوں میں دانش سکولوں کا جا ل پھیلا دوں گا۔ انہوں نے دانش بوائز سکول راجن پور کے یتیم طالب علم وسیم یسیٰن کو میٹرک امتحان میں 1091/1100 نمبر لیکر ملک بھر میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبا رکبا د دیتے ہوئے سو شل میڈیا پر اپنے آفیشل پیج پرویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ خدا کے فضل سے 2010 میں قائم کئے گئے دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کر کے غریب طلبا و طالبات عظیم معمار بن رہے ہیں جبکہ دانش سکولوں میں قیا م و طعا م کے علاوہ جدید آ لا ت کے ذریعے ایسی تعلیم دی جاتی ہے جو بر طا نیہ کے مہنگے تر ین ہیر و اور ایڈن سکولوں کے ہم پلہ ہیں جہاں صر ف امرا کے بچے لاکھوں روپے ما ہانہ پر تعلیم حاصل کر تے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی16 دانش سکو لوں میں زیر تعلیم غریب نا دار بچو ں کو یونیفارم ، سپورٹس کٹس ، گھر یلو لبا س ، بہترین معیاری کھانا اور رہا ئش کی فر اہمی ، سما رٹ بورڈ ز ، آ ئی ٹی لیب وغیرہ کے علاوہ اعلی تعلیم یا فتہ اسا تذہ درس تد ریس واخلاقی تر بیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وسیم یسیٰن پاکستا نی قوم کی آ نکھ کا تارہ بن چکا ہے ۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں