ضلع بہاولنگر میں 6 ماہ سے 7 سال تک کے پانچ لاکھ چوبیس ہزار بچوں کو خسرے کے حفا ظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:10

چشتیاں۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء)ڈپٹی کمشنر بہا ولنگر ایس ڈی خالد نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں ، بہاولنگر ، ہارون آباد ، فورٹ عباس، منچن آباد میں 6 ماہ سے 7 سال تک کے پانچ لاکھ چوبیس ہزار بچوں کو خسرے کے حفا ظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، انہوں نے اس امر کا اظہار ڈسٹر کٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال بہاولنگر میں خسرہ مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچائو کیلئے حفا ظتی ٹیکے لگانے کی مہم آج 15 اکتو بر سے شروع ہو کر 27 اکتو بر تک جاری رہے گی، اس مہم پر ضلع بھر میں 473 ٹیمیں کام کریں گی، انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ محکمہ صحت کے عملہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں اور خسرہ کی بیماری سے بچا ئو کیلئے بچوں کو حفا ظتی ٹیکے ضرور لگائیں۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں