چشتیاں ، 3فورڈواہ کے گرلز سکول کی بچیوں کے والدین سمیت اہلیان علاقہ کا سکول پرنسپل کا تبادلہ کرنے پر اس کے حق میں احتجاج

احتجاجا سکول کو تالے لگا دیئے میڈیم کی وجہ سے ہمارے سکول کا میعار اور ہماری بچیاں تحفظ میں ہیں اعلی احکام فوری انکا تبادلہ کینسل کرے، اہلیان علاقہ

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) چشتیاں کے نواحی گاوں 3فورڈواہ کے گرلز سکول کی بچیوں کے والدین سمیت اہلیان علاقہ کا سکول پرنسپل کا تبادلہ کرنے پر اس کے حق میں احتجاج، احتجاجا سکول کو تالے لگا دیئے میڈیم کی وجہ سے ہمارے سکول کا میعار اور ہماری بچیاں تحفظ میں ہیں اعلی احکام فوری انکا تبادلہ کینسل کرے اہلیان علاقہ تفصیلات چشتیاںکے نواحی چک 3فورڈواہ کے گرلز سکول کی پرنسپل کا تبادلہ کرنے پر سکول میںپڑھنے والی بچیوں کے والدین عزیزو اقارب سمیت اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کیاجس میںسجاد روف ایڈووکیٹ ،محمد ناصر،محمد الیاس،محمد ظفر،عاشق علی،وارث علی،محمد ارشد،محمد سجاد،اکرام نے میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پرانی او ر فیک ویڈیو جو کہ یہاں پر نئی آنیولی ٹیچر نازیہ نے خود بنائی اور بناکرنیٹ پر چلا دی جوکہ اس ٹیچر نے ہماری بچیوں کی تذلیل کی ہے جس پر حکومت کو چاہیے کے اسکے خلاف نوٹس لیتی لیکن اس کے برعکس 6ماہ قبل چلائی جانے والی فیک ویڈیو جس کی انکوائری پہلے ہوچکی ہے اور اس میں میڈیم مہوش کے خلاف کچھ ثابت نہ ہوسکا اب دوبارہ پھر اسکو چلوا کر بااثر ٹیچر نازیہ نے میڈیم مہوش کا تبادلہ کرودیا جوکہ سراسر زیادتی ہے اور ہم جب تک میڈیم کا تبادلہ واپس نہ لے لیا جائے احتجاج جاری رکھے گے کیونکہ میڈیم مہوش نے ہمارے گاوںمیں سکول کی خوبصورتی بچیوںمیںمعیاری تعلیم کو فروغ دیاہے پورا سٹاف ان کی سربراہی میںتعلیمی میعار کہ لیے کوشاںہے اور ایک مبینہ بلیک میلر ٹیچر کے کہنے پر تبادلہ کرنا لمحہ فکریہ ہے جس سے ہماری بچیوں پربھی منفی اثرات پڑرہے ہیں اگر ان کا تبادلہ واپس نہ لیا گیا توہم سکول سے اپنی بچیوںکو ہٹوالے گے اور پرامن احتجاج کیلئے اگربہاولنگر سمیت لاہور بھی جانا پڑا تو ہر صورت جائے گے ہماری بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے اور میڈیم مہوش کی سربراہی میں ہم اپنی بچیوں کو تحفظ میںسمجھتے ہیں اور ہم اب کسی سے بلیک میل نہ ہوگے چاہے وہ کتنا بااثر ہی کیونہ ہو مزید انہوںنے کہاکہ چھ ماہ پہلے اسی ویڈیو پر انکوائری ہوگئی تھی جس میںمیڈم کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہ ملا تو اب انتظامیہ نے چھ ماہ کے بعد دوبارہ ویڈیو چلنے پر فوری تبادلہ کردینا انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے چھوٹی کے بعد اہلیان علاقہ نے سکول کے تالے لگاکر سکول کو بند کردیا کہ جب تک تبادلہ دواپس نہ لیا گیا تب تک ہم اپنی بچیوںکو سکول نہ بھیجے گے اور سکول کو بند رکھے گے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ مس محبوب الہی اور AEO سے اس حوالے سے موقف لیا گیا تو انہوںنے کہاکہ ہم نے اہلیان علاقہ سمیت بچیوں کے والدین سے تحریری و زبانی بیان لئے ہیں جس میںانہوںنے اس ویڈیو کو فیک اور اپنی بچیوںکی تعلیم اور میڈیم مہوش پراطمینان کا اظہا رکیا مزید انہوںنے کہاکہ ہم تمام صورتحال اور جوابات کی رپورٹ اپنے اعلی حکام کو ارسال کردے گے اور انشاء اللہ میرٹ پر فیصلہ کیا جائے اور بچیوں سمیت تعلیم کا معاملہ ہے لہذا ہر لحاظ سے میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں