تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالبعلم جاں بحق

منگل 22 جنوری 2019 17:00

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چشتیاں کے قریب حاصل پور روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو سائیڈ مار دی جسکے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوارایک طالب علم مسم اعجاز جاں بحق ہو گیا ۔ جبکہ دوسرے طالب علم کو معمولی چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

حادثہ میں جانبحق ہونے والا طالب علم گورنمنٹ ماڈل ہوئی سکول چشتیاں چھٹی کلاس میں پڑھتا تھااور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔مرحوم کی میت تحصیل ہسپتا ل چشتیاں لائی گئی جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مسافر بس اور اسکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں