ماہ مقدس کے دوران کھانے پینے کی اشیا ء سستے داموں فراہمی کیلئے دو رمضان بازار لگائے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں

پیر 22 اپریل 2019 15:15

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاںسرمد حسین نے کہا ہے کہ تحصیل چشتیاں میں ماہ مقدس کے دوران عوام کو کھانے پینے کی اشیا ء سستے داموں فراہمی کیلئے دو رمضان بازار لگائے جائیں گے، جبکہ شہر کے بازاروں و قصبات میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے سات پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیکینگ کریں گے، چنانچہ دکانداروں و سبزی فروٹ گوشت وغیرہ فروخت کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنی دکانوں و ریڑھیوں پھٹوں پر نرخنامے آویزاں کریں۔

انہوں نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق رمضان بازاروں میںچینی،آٹا،گھی،دالیں،سبزیاں ،مشروبات،گوشت(چکن،مٹن،بیف ) الگ الگ سٹال لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمروں و پولیس جوانوں کی تعیناتی سے سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔میڈیکل کیمپ میںادویات ڈاکٹر و عملہ صحت کے علاوہ ایمبولینس کا بھی انتظام ہوگا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی چشتیاں کیوان کریم عباسی،نائب تحصیلدار خالدمحمود،نائب تحصیلدار محمد افضل،انجمن تاجران کے عہدیداروںصدر حاجی حمید احمد صدیقی ،جنرل سیکرٹری چوہدری نسیم صادق،شیخ بشیر احمد چاولہ،محمد امین سیالوی،سب انجنئیربلدیہ چشتیاں احمد حسن کے علاوہ مختلف محکموں زراعت، لائیوسٹاک،فوڈ،صحت،مارکیٹ کمیٹی ،سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔انجمن تاجران چشتیاں نے یقین دلایا کہ رمضان بازاروں کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں