چشتیاں، پنجاب گروپ آف سکولز اینڈ کالجزچشتیاں کی بورڈ میں اعلیٰ کارکردگی

اتوار 18 اگست 2019 15:30

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پنجاب گروپ آف سکولز اینڈ کالجزچشتیاں میں کوالٹی ایجولیشن اور ڈسپلن کی بدولت طلبا و طالبات ہر سال تعلیمی بورڈ بہاولپور میں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں،سال رواں کے دوران میٹرک کے سالانہ امتحان میں علیزہ بتول نے 1083نمبر لیکر تعلیمی بورڈ میں دوسری جبکہ عبداللہ راس نے 1080نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،جبکہ 43طلبا و طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے جو کہ اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔

پنجاب گروپ آف سکولز اینڈ کالجز چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر محمد عرفان خان نے ہیڈماسٹر و ہیڈ مسٹریس پنجاب بوائز وگرلز سکولزچشتیاں راشد محمود،نجمہ رانی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ فرسٹ ائیر کلاس میں 350طلبا و طالبات داخلہ حاصل کرچکے ہیں جبکہ پنجاب کالج چشتیاں میں یونیورسٹی کی تعلیم بی ایس دوسرے سال کی کلاسز کے داخلہ جات بھی شروع ہیں اور 60سی75فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کوفیس میں 25سی75فیصد رعایت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کے نزدیک بی ایس کا چار سالہ کورس مکمل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

بی ایس یونیورسٹی بلاک کی کشادہ ،خوبصورت عمارت اور ملٹی پرپز ہال تعمیر ہوچکا ہے جسکی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ سرحد کے دو طلبا سمیت پنجاب سکولز و کالجز میں 2500 طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں