چشتیاں میں بھی موسلا دھار بارش ،گلی محلوں،کھیتوں کھلیانوں میں پانی جمع ہوگیا

اتوار 29 ستمبر 2019 17:05

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح چشتیاں میں بھی گذشتہ رات موسلا دھار بارش ہوئی جس کی بنا پر چشتیاں شہر کی بڑی سڑکوں ، بازاروں،سرکاری دفاتر،سکولوں کالجز،گلی محلوں،کھیتوں کھلیانوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

(جاری ہے)

بازار نہروں کا منظر پیش کرتے رہے۔اس طرح لوگوں کی آمدورفت سخت متاثر ہوئی۔نواحی کالونیوں کے نشیبی گھروں میں بھی بارش کا پانی جمع ہوکر مکینوں کیلئے سخت پریشانی کا سبب بن گیا۔بلدیہ چشتیاں کے افسران و عملہ نے سرکاری مشنری کے ذریعے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی کلئیر کرکے ٹریفک بحال کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں