تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈینگی کے مریضوں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی گئیں ، ایم ایس ڈاکٹر محمد انور کھرل

اتوار 29 ستمبر 2019 17:05

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2019ء) تحصیل ہسپتال چشتیاں کے ایم ایس ڈاکٹر محمد انور کھرل نے کہا ہے کہ تحصیل ہسپتال چشتیاں میں دوسرے شہروں سے آنے والے ڈینگی بخار میں مبتلا دو مریض داخل کئے گئے اور انہیں فوری طور پر ڈاکٹروں و عملہ نے طبی امداد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ایک نوجوان شہزاد کو مکمل صحت یاب ہونے پر چھٹی دیدی گئی جبکہ ڈینگی بخار میں مبتلاراولپنڈی سے آنیوالے مریض سفیان کا علاج معالجہ جاری ہے اور امید ہے اسے بھی مکمل صحت یاب ہونے پر گھر جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانوں کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی تکلیف کی صورت میںسرکاری ہسپتال میں24گھنٹے موجودڈاکٹرز سے رجوع کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں