چشتیاں، وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے 12سو کارکنوں کو ضلع بھر کی مساجد میں ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں

منگل 5 مئی 2020 17:20

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں میں وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے 12سو کارکنوں کو ضلع بھر کی مساجد میں ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔ ٹائیگر فورس سوشل سروس کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے اور ضع بھر میں 15ہزار169افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جس میںخواتین کی تعداد 522ہے۔اس امر کا اظہار ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے وزیر اعظم فورس کے ضمن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس جذبے اور لگن سے کام کرے تو کورونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی و شعور اور دیگر شعبوں میں رضاکارانہ خدمات سے مثبت سماجی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں چشتیاں سے ,4000بہاولنگر 4567،فورٹ عباس 1546،ہارون آباد 2749،اور منچن آباد سے 2236 افراد نے پورٹل پر رجسٹریشن کروائی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا کہ ضلع میں ٹائیگر فورس میں 5827طلباء،194ڈاکٹرز،560انجنئیرز،679اساتذہ ،757سول سروس افراد،269سماجی تنظیموں کے کارکن،37ریٹائیرڈملازمین،126وکلاء ودیگر شعبوں کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائیریکٹرسوشل ویلفئیر بہاولنگر کو ضلع میں ٹائیگر فورس کا فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسیف اللہ ساجد و دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں