چشتیاں، رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، اے ڈی سی

منگل 5 مئی 2020 17:20

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی اور سبزی فروٹ کی ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیںچنانچہ تھوک و پرچون فروشان کو چاہئے کہ وہ سبزی فروٹ مقررہ نرخوں پر فروخت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علی الصبح سبزی منڈی کے اچانک دورہ کے موقع پر سبزی منڈی کے آڑھتیوں وپرچون فروشان کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو مقررہ نرخوں پرفروخت کو یقینی بنایا جائے جبکہ سبزی منڈی میں سینی ٹائزیشن اور کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرایا جائے اور سبزی منڈی میں دس انفیکشن سپرے باقاعدگی سے کروایا جائے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں