چشتیاں، حکومت پنجاب کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، سیکرٹری لیبر

اتوار 10 مئی 2020 18:00

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) سیکرٹری لیبر پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جبکہ مقررہ مدت سے قبل ضلع بہاولنگر نے گندم خرید کا ٹارگٹ مکمل کرلیا ہے جو کہ انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عمل کرکے پرائس کنٹرول کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ مربوط لائحہ عمل اور ٹھوس اقدامات سے ممکن ہے۔انہوں نے گندم کا تارگٹ مکمل کرنے پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں