تحصیل وڈسٹرکٹ ہسپتال ڈسپنسرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری جعفر حسین انتقال کرگئے

اتوار 20 ستمبر 2020 17:55

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) تحصیل وڈسٹرکٹ ہسپتال ڈسپنسرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری جعفر حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ،مرحوم سیکرٹری یونین کونسل عاشق حسین،انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری عظمت شاہین،اے ایس آئی محمد اعظم کے بھائی اور مقامی صحافی آفتاب چمن کے خالو تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ سنٹرل پارک چشتیاں میں ادا کی گئی جس میںسیاسی،سماجی،کاروباری تنظیموں کے نمائندوں ،مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،ڈسپنسرز،وکلا،پولیس افسران وجوانوں،صحافیوں کے علاوہ ہزاروں لوگوںنے شرکت کی۔مرحوم نے دو بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں