چشتیاں میں پولیس کی موجودگی میں نوجوان لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

درجن بھر افراد نے گاڑی پر حملہ کیا، پولیس کی موجودگی میں گھسیٹے ہوئے لے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 مارچ 2021 16:46

چشتیاں میں پولیس کی موجودگی میں نوجوان لڑکی کو اغوا کر لیا گیا
چشتیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مارچ2021ء) چشتیاں میں لڑکی کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر لڑکی کو لوگوں کی موجودگی میں اغوا کر لیا گیا۔درجن بھر افراد نے گاڑی پر حملہ کیا، گاڑی کے شیشے توڑ کر لڑکی کو اغوا کیا، موقع پر موجود لوگ کچھ کرنے کی بجائے منہ تکتے رہ گئے۔

پولیس کی موجودگی میں مسلح افراد لڑکی کو گھسیٹے ہوئے لے گئے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ لڑکی نواحی گاؤں بخشے خان کی رہنے والی ہے۔عدالت میں پیشی کے لیے آنے والی لڑکی کو غلط فہمی کی بنا پر اغوا کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چشتیاں پولیس نے لڑکی کو مختلف کیس میں بیان دینے کے لیے عدالت میں پیش کیا تھا۔مسلح افراد نے غلط فہمی پر اسے اغوا کیا اور شناخت کے بعد راستے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد اہلکاروں سے بہت زیادہ تھی اس لیے ہم کوئی کارروائی نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں چشتیاں میں پہ پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سکول پرنسپل امداد اللہ نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔چشتیاں کے علاقہ محبوب کالونی میں نجی سکول کے پرنسپل نے شیطانیت کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے چوتھی جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرہ بچے بلال کے والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں جاوید نامی شخص نے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا بلال پرائیویٹ سکول محبوب کالونی میں پڑھنے جاتا تھا سکول پرنسپل امداد اللہ بچے کو چھٹی سے کچھ دیر قبل کلاس سے دفتر لیجاتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا ۔سکول سے گھر آنے پر بلال خوفزدہ اور بخار میں مبتلا تھا ،والدین کے پوچھنے پر کمسن بچے نے روتے ہوئے کبھی بھی سکول نہ جانے کا کہتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی بیان کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں