عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا

پیر 14 جون 2021 16:56

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پرعبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ضلع بھر سے پنجاب پولیس کے افسران و ملازمان نے بھر پور حصہ لیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر اسفندیار نے بھی شرکت کی۔   اس موقع پر بلڈ کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیم موجود تھی۔

(جاری ہے)

خون کے عطیات دینے والوں کے ضروری ٹیسٹ بھی موقع پر کئے گئے۔بلڈ ڈونیشن کے انعقاد کا مقصد خاص دن پر ایثاراور قربانی کی سوچ کو ابھارنا ہے۔ اس  موقع  پرڈی پی او محمد ظفر بزدار کہا کہ عطیہ خون ایک نیک عمل ہے اور اس کے ذریعے بہت سے انسانوں کی جان بچائی جا سکتی ہے اسی جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے بہاولنگر پولیس کی جانب سے عطیہ خون کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے خون عطیہ کرنے والوں کے جذبہ  کو بھرپور سراہا۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں