25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور کرپشن کے خاتمہ کی نوید لے کر طلوع ہوگا ، چوہدری طاہر بشیر چیمہ

منگل 17 جولائی 2018 23:18

چشتیاں۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے جنرل سیکرٹری و سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف اور کرپشن کے خاتمہ کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے نتیجہ میں گیارہ اضلاع کے 5کروڑ عوام کو محرومیوں کے خاتمہ ،روزگار کے مواقع میسر آنے کے علاوہ زرعی انقلاب سے کسان خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوں گے ۔

انہوں نے مقامی صنعتکارو زمیندار میاں عاطف متیانہ کی رہائش گاہ پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چشتیاں ، ڈاہرانوالہ ، بخشن خاں ، فقیر والی و دیگر علاقوں میں سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں و مختلف برادریوں کے ہزاروں لوگوں نے تحریک انصاف کی امیدوار قومی اسمبلی فاطمہ طاہر بشیر چیمہ ، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں ملک مظفر خاں ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 242 ڈاہرانوالہ کی حمایت کرکے الیکشن میں کامیابی کو یقینی بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی ملک مظفر خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ 15سالوں سے چشتیاں کو دیانتدار مقامی لیڈر نصیب نہیں ہوا 25جولائی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد چشتیاں شہر اور دیہات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں