چشتیاں میں ہیپا ٹا ئٹس کے مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں،ایم ایس

اتوار 29 جولائی 2018 15:30

چشتیاں۔29جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹر محمد انور کھرل نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطا بق تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ہیپا ٹا ئٹس کے مریضوں کا پنجاب ہیپا ٹا ئٹس کنڑول پروگرام کے تحت مفت تشخیص ، مفت PCR ٹیسٹ اور مفت علاج معالجہ کی سہولت موجود ہے اور مریضوں کو ٹیکوں کی بجائے گو لیاں دی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیپا ٹا ئٹس کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہسپتال چشتیاں بیداری شعور کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہیپا ٹا ئٹس کے مریضو ں کی رجسڑ یشن اور علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹر عامر منظور تحصیل ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ چشتیاں ڈاکٹرحافظ محمد طارق ، گائنا کا لو جسٹ ڈاکٹر ناصرہ طارق ، ڈاکٹر نگہت افضل ، فزیشن ڈاکٹر زبیر احمد شیخ ، ڈاکٹر محمد طارق چوہدری اور ڈاکٹر عامر منظور نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں