بلدیہ چشتیاں کا سال2018-19کا30کروڑ روپے سے زائد کا فاضل بجٹ منظور

منگل 31 جولائی 2018 21:54

چشتیاں۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بلدیہ چشتیاں کے آئندہ سال 2018-19 کا 30 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزارروپے کا فاضل بجٹ منظور کر لیا گیا۔اخراجات کا تخمینہ 29کروڑ8لاکھ93ہزارروپے جبکہ سال کے اختتام پر ایک کروڑ36لاکھ14ہزارروپے کی بچت ہوگی، اجلاس کی صدارت جنرل کونسلر چوہدری عبدالغفورنے کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ چشتیاں عبدالرزاق رامے نے کانفرنس ہال بلدیہ میں بجٹ اجلاس کے دوران بجٹ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی سرمایہ اور متوقع آمدن 11کروڑ41لاکھ 16ہزار روپے،متوقع سرکاری گرانٹ ودیگر آمدن19کروڑ 3 لاکھ 91 ہزارروپے ہوگی جبکہ بلدیہ کے ملازمین کی تنخواہوں وپنشن پر14کروڑ12لاکھ38ہزارروپے ،یوٹیلٹی بلز ،مشینری کی مرمت وخرید،نگہداشت پارکس،سٹریٹ لائٹس ودفتر بلدیہ کی تزئین وآرائش پر10کروڑ ایک لاکھ ،پنشن فنڈبرائے کمیونیشن وگریجوایٹی 2کروڑ40لاکھ روپے،ترقیاتی اخراجات2کروڑ روپے خرچ ہونگے،اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمدشفیق ،میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس چوہدری احمد حسن،میونسپل آفیسر ریگولیشن چوہدری عدیل افضل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں