دیہاتوں میں لوگوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے،چوہدری کاشف محمود

اتوار 5 اگست 2018 18:10

ْ چشتیاں۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی ، انہوں نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ چشتیاں شہر اور صوبائی حلقہ241 کے دیہاتوں میں لوگوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے، دیہات میں کسانوں کو نہری پانی کے بحران کا سامنہ ہے، جس سے زرعی اجناس کی پیداوار میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں کسانوں کا استحصال روکنے کے لیے تمام و مسائل بروئے کا لائیں گئے، انہوں نے غلہ منڈی کے آڑھتیوں ، تاجروں، کسانوں،نوجوانوں ، وکلاء، علماء و دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی و مقامی انتظامیہ اور بلدیہ افسران کے ذریعے شہری مسائل حل کرائے جائیں گئے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں