ریونیو افسران وصولیوں میں تیزی لائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

بدھ 8 اگست 2018 21:29

چشتیاں۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوبہاولنگر میاں غلام رسول نے ضلع بھر کے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریونیو وصولیوں میں تیزی لائیں اور کسی دبائو سفارش اور مصلحت کو خاطر میں لائے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اس امر کااظہار انہوںنے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول نے کہا کہ ریونیو وصولی کو 100فی صد یقینی بنایاجائے۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں