ملکی ترقی و بہتری کیلئے پاک فوج اور عدلیہ کا کردار نہایت اہم ہے،چوہدری اللہ داد چیمہ

بدھ 15 اگست 2018 20:21

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کے لئے قائداعظم محمدعلی جناح کے منشور پر عمل ضروری ہے۔ملک کی ترقی اور بہتری کے لئے پاک فوج اور عدلیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار بارروم میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیاسی شخصیت چوہدری اللہ دادچیمہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگرمیاں غلام رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس کی قدر کشمیر اور فلسطین کے مسلمان جانتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا جس ملک میں عدلیہ آزاد ہو اور عوام اپنے حکمرانوں کو منتخب کرنے کیلئے آزاد ہوں وہ ملک ہمیشہ ترقی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سول جج سید اعجاز حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاح ریاست کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ہم نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر تمام مشکلات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔تقریب سے صدرباررانا محمدافضل انجم،چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالرزاق رامے نے بھی خطاب کیا۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض جنرل سیکریٹری بار چوہدری شبیراحمدنے ادا کئے بعد ازاں مقررین نے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں