ایم پی اے چوہدری کا شف محمو د کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت، بحالی جمہو ریت کیلئے مرحومہ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا

جمعرات 13 ستمبر 2018 16:44

چشتیاں۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر صو بائی اسمبلی چوہدری کا شف محمو د نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی و خو شحالی اور بحالی جمہو ریت کیلئے مرحومہ کی گر انقدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے بیگم کلثوم نو از کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مرحومہ نے تین بار خا تون اول کا اعزاز حاصل کر کے پاکستان اور بین الا قوامی طور پر ایک با وقار ، محب وطن شخصیت کے طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائند گی کا حق ادا کیا تھااور آ مریت کے دور میں ملک کی تما م سیا سی جما عتوں کو ما رشل لاء کے خلا ف متحد کر کے اے آ ر ڈی کے پلیٹ فار م پر جمہو ریت کی بقا ء کیلئے تاریخ سا ز جد وجہد میں کلیدی رول ادا کیا ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفر دوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ بڑے ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے توفیق دے۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں