چشتیاں:خواجہ سرا پر تشدد کا معاملہ ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:48

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) چشتیاں میںخواجہ سرا پر تشدد کا معاملہ ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں مقدمہ درج مقدمہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار مزید گرفتاریو ں کیلئے پولیس کے چھاپے خواجہ سرا کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے گے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خواجہ سرا محمد زمان عرف عروج ملک کی طرف سے تھانہ میںدرج ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا نے بتایا کہ میں اپنے گزر اوقات کیلئے ڈانس کرتاہوملزم کے ساتھ میراتعلق عرصہ تقریبا 3/4سال سے ہے ملزم اکثر میرے پاس آیا کرتاتھا اور مجھ سے رقم کا تقاضہ کرتا تھا میں کئی مرتبہ اسکو رقم دے بھی دیتاتھا کچھ دن پہلے ملزم میرے پاس آیا اور کہارقم دو یا اپنے مکان میںسے حصہ دواور اسنے اپنے ساتھ آنے والے دوستوںکے بارے میں بتایاکہ یہ پولیس ملازم CIAہیں بات نہ ماننے پر جھوٹے مقدمے کی دھمکیاں بھی دی میں ڈر گیااور منت سماجت کرکے اپنی جان چھڑوائی گزشتہ روز ملزمان دوبارہ مسلح ہوکر میرے گھر کے اندر داخل ہوگئے اور کہنے لگے کہ ہماری بات نہ ماننے کا مزہ چھکاتے ہیں میں چھت پر چڑھ گیا میرے شور واویلہ پر اہلیان محلہ آگئے جس پر ملزمان حاج عمیر ،مدثر و دیگر پانچ نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے جس پر ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں خواجہ سرا عروج ملک نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میںخواجہ سرا کے خلا ف تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں مزید ا س نے کہاکہ دیگر خواجہ سراوں کی طرح مجھے بھی قتل کردیا جائے گا مجھے انصاف چاہیے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں