موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کی کار سے ٹکر،بیوی جاںبحق،خاوند زخمی

منگل 18 ستمبر 2018 21:28

چشتیاں۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) کار کا اچانک دروازہ کھولنے کے نتیجہ میں پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی ٹکرا گئے، بیوی جاںبحق ،خاوند شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق شہر کی مصروف ترین سڑک ہائی وے روڈ پر ایک کار جسے خاتون چلارہی تھی نے اچانک سڑک پر کار روک کر باہر آنے کیلئے کارکا دروازہ کھولا تو پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار تاجر محمداشرف اور ان کی بیوی دروازے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر جاںبحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں