ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوان طبقے کو آ گے بڑھنا ہو گا، ڈاکٹرمحمدافضل رائو

پیر 29 اکتوبر 2018 18:34

چشتیاں۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) سابق وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹرمحمدافضل رائو نے کہا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان ایٹمی ملکوںکی صف میں شامل ہوا ہے جسکی بنا ء پراب دشمن جنگ مسلط نہیں کر سکتا،ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو سخت محنت کرنا ہوگی جبکہ پنجاب کالج چشتیاں میں بی ایس کلاسز کا اجراء تحصیل سطح پرہائر ایجوکیشن کی ترقی کا پیغام ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج چشتیاں میں بی ایس کلاسز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ سائنسی علوم کے حصول کے دوران اپنے کردار کو مضبوط اورمثالی بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کریں،اس موقع پرپنجاب گروپ آف کالجز چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر محمد عرفان خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی بلاک بی ایس کلاسزپنجاب کالج چشتیاں پروفیسرڈاکٹر محمد آصف نواز نے بھی خطاب کیا،تقریب میں طلبا ء و طالبات کے علاوہ انکے والدین نے بھی شرکت کی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں