مسلح ڈاکوئوں نے دو تاجروں سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی

منگل 13 نومبر 2018 19:06

چشتیاں۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈکیتی کے مختلف واقعات میں مسلح ڈاکوئوں نے دو تاجروں سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ ایک خاتون کے کانوں کے کانٹے چھین کر اسے شدید زخمی کر دیا،پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے چشتیاں شہر کے دو تاجروں محمد اسلم رحمانی اور منیر احمد رحمانی کو اس وقت لوٹ لیا جب وہ صبح 8بجے کپاس کی خریداری کرنے جارہے تھے،ڈاکوئوں نے بستی کمیراں (منگھیر شریف)کے قریب گن پوائنٹ پر روک کر تیس تیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے جبکہ دوسری واردات میں دومسلح ڈاکوئوں نے گنجان آباد گلزار چوک میں 45سالہ شمشاد بی بی کو گن پوائنٹ پر روک کر اسکے کانوں سے کانٹے چھین لئے اور فرار ہوگئے، شدید زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دیا گیا، پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں