بجلی چوری کی موثر انداز میں روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر

پیر 10 دسمبر 2018 19:09

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ایس ڈی خالد اور ڈی پی او بہاول نگر محترمہ عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بجلی چوری کی موثر انداز میں روک تھام کے لیے محکموں میں کوارڈینیشن اور بہتر رابطہ ناگزیر ہے اور اس کیلئے واپڈا افسران مو ثر حکمت عملی کے ساتھ لائحہ عمل بنائیں تاکہ اس مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں، بجلی چوری کے سدباب کے لیے بڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے اور واپڈا اپنی ٹیموں کے ذریعے ریکی کرے اور پولیس کے ساتھ بروقت رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر ائس کنٹرول میکانزم کو مزید فعال کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کے دوران حکومت پنجاب کے مختلف اقدامات کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ان میں بجلی چوری ،ناجائز تجاوزات کا خاتمہ، نہری پانی کی چوری کی روک تھام ،کلین اینڈ گرین پاکستان ، گنے کے کرشنگ سیزن ،محکمہ صحت میںبہتری کے اقدامات، سیٹیزن فیڈ بیک پروگرام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی ،ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ ، اینٹی سموگ اقدامات اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں