حکومت محکموں کی کارکردگی و معیار کو مثالی بنانے کیلئے کوشاں ہے،کمشنر بہاول پور

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور خدمات کے سلسلہ میں تمام محکموں کی کارکردگی و معیار کو مثالی بنانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ عوامی شکایات اور تکالیف کے ازالہ کے لیے محکمے اپنا ریسپانس بہتر بنائیں ۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

کمشنر بہاول پور نے ڈائریکٹر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بہاول نگر میڈیکل کالج کے تعمیراتی کام کی رفتارکو تیز کیا جائے اور اس میگا پراجیکٹ کی مانٹرنگ کی جائے تاکہ تعمیراتی کام میں کمی نہ آئے انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ا ور دیگر ہیلتھ سنٹرز پر ڈاکٹروں کی حاضری اور علاج معالجے کی سہولیات سمیت عوام کو طبی سہولتوں میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں اور ضلعی ہسپتال کو ہیلتھ انڈیکٹرز کے مطابق ایک بہترین مثالی ادارہ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فوکس کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ایس ڈی خالد،ڈی پی او بہاولنگر محترمہ عمارہ اطہرکے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،ایس ای اریگیشن خالد بشیر،ڈائریکٹر ہیلتھ بہاول پور،سی ای او ہیلتھ بہاول نگر،اسسٹنٹ کمشنر ز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،ایم ایس ضلعی ہسپتال،اور دیگر محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں