ْٹمبر مرچنٹس وآرا مشین تنظیم کے ممبران انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لیں،ملک محمد لطیف

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ٹمبر مرچنٹس وآرا مشین مالکان پنجاب ،سندھ،بلوچستان کے عوام کی رہائشی مکانات کے دروازے ،کھڑکیوںو فرنیچر کی لکڑی کی فراہمی کے علاوہ ہزاروں گھروں کے چولہوں کیلئے بھی لکڑی فروخت کرکے قومی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹمبرمارکیٹ آرا یونین چشتیاں کے صدرملک محمد لطیف نے انجمن تاجران چشتیاں کے عہدے داروں کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم میں شامل تمام ارکان نے متفقہ طور پر عہدے داران کے سالانہ الیکشن میںحصہ لیکر باصلاحیت اور خدمت خلق کے جذبوں سے سرشار افراد کو منتخب کیا ہے۔

اس موقع پر انجمن تاجران چشتیاں کے سینئر نائب صدر حاجی خوشی محمد صراف ۔شیخ بشیر احمد چاولہ ،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اصغر،چوہدری فقیر حسین ،محمد شفیق انصاری ، صدر چشتیاں پریس کلب چوہدری خالد منیر ،محمد کاشف بھٹی نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں ٹمبرمارکیٹ آرا یونین چشتیاں کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں