سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی صورت حال مزید بہتر بنائی جائے،کمشنر بہاولپور

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی صورت حال مزید بہتر بنائی جائے اور بہاولنگر میڈیکل کالج کی تعمیر کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویژن بھر میں مریضوں کے علاج معالجہ کی کارکردگی پر بھرپور توجہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی آفس بہاولنگر میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری اداروں کے تحصیل و ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کہ بہتر بنانے کے علاوہ حکومتی اقدامات پر فوری عمل کرتے ہوئے کامیاب بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں