19:چشتیاں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

چوہدری رئوف سجاد چیمہ ایڈووکیٹ صدر اور محمد عباس خان جھیڈو جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) چشتیاں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019میں چوہدری رئوف سجاد چیمہ ایڈووکیٹ صدر اور محمد عباس خان جھیڈو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری عمران حسین چٹھہ کے مطابق نومنتخب صدر چوہدری رئوف سجاد چیمہ نے 168ووٹ ان کے مدمقابل صدر کے اُمیدوار چوہدری طارق محمود پنسوتہ نے 111ووٹ ،نائب صدر محمد افراہیم خان بیدانہ نے 157ووٹ مدمقابل خالدہ مقصود ایڈووکیٹ نے 126ووٹ ، نومنتخب جنرل سیکٹری محمد عباس خان جھیڈو نے 162ووٹ مدمقابل اُمیدوار ممتاز یونس 115ووٹ ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ 166ووٹ مدمقابل چوہدری مظہر جتالہ ایڈووکیٹ 112ووٹ ، فنانس سیکرٹری حافظ شہزاد سرور 149ووٹ مدمقابل مس ثمینہ گلزار 124ووٹ، لائبریری سیکرٹری رائو وکیل انجم 163ووٹ مدمقابل اُمیدوار سید مقبول حسین نقوی نی108ووٹ حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ممبران مجلس عاملہ کیلئے شفیق احمد شفیق خان لکھویرا 169ووٹ ، جاوید اقبال کمبوہ 160ووٹ ، مشتاق احمد چیمہ 153ووٹ، جاوید اقبال عباسی 149ووٹ، محمد اعجاز اقبال قریشی 149ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔کل 279ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جیتنے والے اُمیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈالے۔ چشتیاں بار کے حالیہ الیکشن میں عمران حسین چٹھہ ایڈووکیٹ گروپ کے پورے پینل نے کامیابی حاصل کرکے بار کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں