چشتیاں،مسافر بس نے 15 گائیوں کو کچل دیا، پانچ گائے ہلاک ، 10شدید زخمی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چشتیاں کے نواحی گائوں ایک گجیانی کے قریب بہاولنگر سے رحیم یارخان جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے سڑک پار کرنے والی لاکھوں رو پئے مالیت کی 15 گائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 5گائے ہلاک اور 10شدید زخمی ہوگئیں ۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

گائے مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے بہاولنگر روڈ کو بلاک کر دیا جس سے چشتیاں ،بہاولنگر سے پنجاب اور سندھ کے شہروں کو جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او پرویز اختر جتوئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نقصان کی تلافی کی یقین دہانی پر گائے مالکان نے احتجاج ختم کردیا اور ٹریفک بحال کردی گئی۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں