عوامی مسائل کے حل کیلئے جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،صوبائی وزیرخوراک

جمعرات 17 جنوری 2019 19:25

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 5کروڑ عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو لاہور نہ آنا پڑے اور ان کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے ایگزیکٹو کونسل کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہاکہ ابتدائی طور پر صوبہ جنوبی پنجاب میں تعلیم،صحت،ہائوسنگ،مواصلات وتعمیرات،زراعت اور پولیس کے محکموں کے اعلیٰ افسران اور سٹاف کی تعیناتی کی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹو کونسل صوبہ جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیرچیمہ ،رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی،اے سی ایس پنجاب کیپٹن (ر)اعجاز احمد،سیکریٹری سروسز پنجاب احمد رضا سرور،ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس اظہر حمید کھوکھر،ایڈیشنل سیکریٹری(جوڈیشل)عدنان ارشد اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے ضمن میں مالیاتی ،انتظامی ،قانونی امور میں ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں