چشتیاں،46 خواتین اساتذہ کو تعیناتی کے آرڈرز جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 22:22

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد نے اپنے دفترمیں انٹر ڈسٹرکٹ تبادلہ جات کے سلسلہ میں46 خواتین اساتذہ کو انکی تعیناتی کے آرڈرزدیئے یہ خواتین ضلع بہاولنگر سے باہر تعینات تھیں ان میں سکیل سولہ کی پانچ خواتین، ایس ایس ٹی / ایس ایس ای اور سکیل پندرہ کی چودہ خواتین اساتذہ، ایس ایس ای ۔

(جاری ہے)

ای ایس ٹی اور سکیل چودہ کی ستائس معلمات ای ایس ای ۔ پی ایس ٹی شامل ہیں اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجویشن آفیسرز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین اساتذہ سے کہا کہ وہ محنت لگن اور ایمانداری اورملک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے اپنے فرائض ادا کریں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سعودی عرب میں جانبحق ہونے والے نوجوان کاشف ایوب ولد محمدایوب کے ورثاء کو 78600 روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں